🪶سنجیدہ شاعری🪶

1307 Words
🌺رباعی 🌺 صفر اکیلا ہو تو بے کار ہے ایک ہندسے سے دس گنا ہو جاتا ہے انسان کا پتلا صفر کی مانند خالی ہے روح اسے دس گنا کر دیتی ہے 🌺🌼🌸 حمد 🌸🌼🌺 دیکھنے کو تو میں نے جہاں دیکھا جدھر دیکھا تجھے ہی جلوہ نما دیکھا کبھی خوش، کبھی آہ و فغاں دیکھا کبھی مکاں میں تو کبھی لا مکاں دیکھا کبھی تو پڑھے ہیں تیری تعریفوں کے کتابچے تو کبھی نا قابل بیاں دیکھا نکلا جو خودی کی تلاش میں تو نہ پایا اپنا نشاں میں نے جدھر دیکھا تجھے ہی جلوہ نما دیکھا نہ مل سکا کسی کو تیرا نشاں اب تک نہ پہنچ پایا کوئی، آج بھی تجھ تک نہ دیکھ سکا کوئی، تجھے میں نے جہاں دیکھا خود بے نشاں ہو کر تجھے با نشاں دیکھا 🌺🌼🌸 شہہ دیںﷺ نعت 🌸🌼🌺 کیونکر ہو سکے گی مجھ سے تیری نعت بیاں نہ الفاظ ہیں اور نہ ساتھ دیتی ہے زباں جو الفاظ ہوں تیری تعریف کے قابل اس ناچیز کے پاس وہ الفاظ کہاں جو ہر دم کرے تیرا وصف بیاں عطاء ہو مجھے بھی خدارا ایسی زباں ترستی ہیں جو تیرے دیدار کی خاطر ان نو بہار آنکھوں میں کمال دید کہاں ہو سکے گی نہ مجھ سے جرأت گفتار ھے اونچی شان تیری اور میں کہاں اس کے لائق ہی کب تھی ؀ عدم سب تیرا ہی کرم ھے کہ قلم ھے رواں 🌸🌸🌸🌸🌸 ایک دن میں نے سوچا کہ میں نعتیہ کلام بھی لکھوں تو میں نے یہ کلام لکھا اور اسکے بعد میری ہمت نہیں ہوئ کہ میں نعتیہ کلام لکھوں۔ میں نے خود کوکبھی اسکے قابل ہی نہیں سمجھا۔ 🌼سفر اور منزل🌼 منزل کے راہی تو منزل کو ڈھونڈ منزل کو پا لے تو خود کو جگا لے راہوں میں چلنا ہے سفروں میں تھکنا آنکھوں میں لے کے ادھورا اک سپنا دھوپ سے بچنا'نہ طوفانوں سے ڈرنا بس چلتے ہی رہنا ہے اگر کچھ کرنا دشمن سے ڈرنا' نہ جھکنا نہ بکنا باطل سے ٹکرانا ہے حق کو پانا حق کو بچا لے تو خود کو مٹا لے خود کو مٹا لے تو منزل کو پا کے 🦋🦋🦋🦋 🌎 اپنا اپنا 🌎 انسان سمجھتا ہے یہ جہاں اپنا اپنا ارے ناداں ! ہے یہ کہاں اپنا اپنا نہ لوگ اپنے اپنے نہ سماں اپنا اپنا کوئی کسی کو سمجھتا ہے کہاں اپنا اپنا خوشی اپنی اپنی ہے غم اپنا اپنا موت اپنی اپنی ہے کفن ہے یہاں اپنا اپنا کوئی یہاں دکھ سکھ کا سانجھی نہیں تکلیف اپنی اپنی ہے سکھ اپنا اپنا کوئی بھی کسی کے خواب کی تعبیر نہیں تعبیر اپنی اپنی ہے سپنا اپنا اپنا یہاں زندگی کا بھی بھروسہ نہیں زندگی اپنی اپنی ہے دم اپنا اپنا 🌼🌼🌼🌼🌼 🌸سپاہی🌸 اب میرا ہی گھر مجھے ہے تنگ لگتا مگر اے سپاہی تو میرے ہے سنگ لگتا یہ تیری محبت کا ہی کوئی ہے ڈھنگ لگتا تیری ہستی کی بدولت ہی امن ہے یہاں ورنہ یہاں تو آۓ روز جنگ لگتا تیرے زور بازو میں ہے طاقت علی معلوم ہوتا ہے تو مجھے ﷲ کا ولی جہاں میں تو کسی سے نہیں کم لگتا تیرے سامنے کسی میں نہیں ہے دم لگتا تیرے دم سے ہی میری جرأتیں ہیں جواں کہ نہ دشمن کا خوف اور نہ کوئی ہے غم لگتا 🔥 مہنگائی 🔥 کیا ہوا میرے یار؟ کیا چلانا ہے ادھار؟ نہیں تو! کیا ہے درکار؟ کہ تم آر ہو نہ پار چل چھوڑ، میرے یار چلو ہو جاؤ تیار اور چلتے ہیں بازار جیب بھر کر لے جائیں گے دو چار چیزیں لائیں گے اور پیسے ختم ہو جائیں گے جیب خالی واپس لائیں گے میں کہوں گا میری شرٹ کہاں ہے تم کہو گی لاؤ دو میرا ہار میں کہوں گا، وہ تو میں نے لیا نہیں تم کہو گی، میرے پیسے ختم تھے یار یوں پھر ھو گی اپنی چھٹی بنیں گے اک دوجے کے غمخوار 🌸🤲دعا🤲🌸 دعا ہے کہ تیری نگاہ میں سرخرو ہو جاؤں ہر لمحہ تجھے یاد کروں تیری یاد میں گم ہی سو جاؤں آنکھیں نہ پھولوں دیدار سے پہلے جو پھولوں تو تجھے سامنے پاؤں دعا ہے کہ ہو جاؤں تیرے دیدار کے قابل ایسا نہ ہو کہ تیرے جلوے کی تاب نہ لاؤں کر لوں اتنا مظبوط اپنے اندر کے انساں کو کہ تجھ میں فنا ہو کر ہی فنا ہو جاؤں جو نہ پایا جبل طور نے جہاں میں مظبوط ہو کر انساں ہو کر میں تیرا وہ جلوہ پاؤں (آمین) 🌸🌺حقائت🌺🌸 جب انسان کا دل پہاڑ سے زیادہ مظبوط ہو جائے تو وہ ایک نرم دل انسان بن جاتا ہے۔ 🪷🪷🪷🪷🪷 ⭐زندگی انسان کو ایک بار ملتی ہے۔ ⭐زندگی ایک ہے مگر ہم دیکھیں تو انسان کے رہنے کے لئے دنیائیں بہت ہیں۔ ⭐وہ کیسے ٠٠٠٠؟ ⭐وہ اس طرح کہ انسان کی دنیا اس کا (bent of mind) یعنی رجحان ہے۔ ⭐کوئی انسان خیالوں کی دنیا میں رہتا ہے اور تو کوئی خوابوں کی ٠٠٠٠ ⭐کسی کو دولت کی دنیا میں رہنا ہے اور کوئی حسد اور انتقام کی آگ میں جل رہا ہے۔ ⭐اصل میں انسان کی دنیا اس کی سوچ ہے جس بارےمیں انسان زیادہ اور ہر وقت سوچتا😵💭 رہتا ہے وہ اسی دنیا میں رہ رہا ہوتا ہے۔ ⭐تو پھر حقیقی دنیا کونسی ٠٠٠٠؟ ⭐حقیقی دنیا زکر الہی میں ہے جو ہم ہر وقت ہر سانس سے کر سکتے ہیں۔ ⭐اسی میں ہماری دنیا ہے۔ اسی میں ہماری آخرت ہے۔ 🌻🌻🌻🌻🌻 کرتا ہوں عبادت بندۂ بے نیازی سمجھ کر رضاۓ الہی نہ کہ آخرت کی تیاری طلب ہے اس سے میری دنیا سے بیزاری نہ دوزخ کا خوف ہے نہ جنت کی طلب آس ہے ملے گی اس کے نور کی پھلواری 💐💐💐💐💐 🍂تیرے جانے کے بعد🍂 گھر میں کوئی کم محسوس ہوتا ہے دل میں کچھ غم محسوس ہوتا ہے نہ جانے کون چھوڑ گیا اس حال میں جسم میں جاں محسوس ہوتی ہے نہ دم محسوس ہوتا ہے نہ جانے کیوں دل نہیں لگتا اپنے ہی آشیانے میں نہ جانے کیا بات ہے اس کے چلے جانے میں شائد ابھی کچھ اور باقی ہے ہمیں آزمانے میں کہ اتنی مشکل ہوتی ہے گھر میں دل لگانے میں 🍁🍁🍁🍁🍁 یہ کلام میں نے اس وقت لکھا جب میری بہن کی شادی ہوئی۔ 🌺my inner self 🌺 جستجو علم کی ہے ضرورت قلم کی ہے قسم حلم کی ہے انتہا ظلم کی ہے حالت زخم کی ہے گہرائی بھنور کی ہے محبت وطن کی ہے فکر چمن کی ہے خواہش امن کی ہے 🌷قطعے🌷 دل میں یاد بساۓ پھرتے ہیں آنکھوں میں آنسو چھپا پھرتے ہیں جدائی کو غم بناۓ پھرتے ہیں بس ہم ان کو بھلاۓ پھرتے ہیں ☘️☘️☘️🍀☘️ اس جہاں میں کچھ بھی سطحی نہیں ہے مگر ہر سطح میں ہے کچھ پوشیدہ سطحی نظر سے دیکھتے ہیں دیکھنے والے مگر ذات نے تو افلا یتدبرون فر مایا ہے 🌼🌼🌼🌼🌼 آکر مجھے دیکھے کوئی دل کی کرچیاں سمیٹے کوئی کیا حال ہے بھری محفل میں تنہائی کا عالم دیکھے کوئی 🌷چند اشعار🌷 پتھر تھے پتھر ہی رہ گۓ ہمیں کوئی سنگ تراش نہ ملا 🪨🪨🪨🪨🪨 زندگی کا وہ سگمنٹ جو بننا تھا کالج لائف صد افسوس بن کر رہ گیا فارغ لائف 🎲🎲🎲🎲🎲 پڑھنا چاہتی ہوں مگر خواہشیں ادھوری ہیں کوششیں تو لاکھ ہیں مگر کاوشیں ادھوری ہیں 🌸🌸🌸🌸🌸 اس شعر پر مجھے آپی طیبہ شیرازی سےvery nice کا کمنٹ ملا تھا۔یہ اشعار میں نے میٹرک کے بعد لکھے۔ ستم گر ہی ستم گر کا ستم سہہ سکتے ہیں دیکھو یہ ستم پر ستم نہیں کہ ہم ستم سہہ رہے ہیں 🔥🔥🔥🔥🔥 میرا سفر ہے ہم عصر سے ہم قدم ہونا میری منزل ہے اسرارِ خودی میں کھونا 🌸🌸🌸🌸🌸 خدا مجھے بنا کر کچھ اسطرح آنکھ مچولی کھیلا مجھ سے چپکے سے میرے دل میں بیٹھ گیا "مجھے ڈھونڈ لو" کہنے کے بعد 💓💓💓💓💓 گیلی مٹی کی مانند ہوتی ہیں یہ مشرقی لڑکیاں جس سانچے میں ڈھالو اسی میں سوکھ جاتی ہیں 🦋🦋🦋🦋🦋 یہ شعر میں نے جب میری نسبت طے ہوئ اس وقت لکھا تھا۔
Free reading for new users
Scan code to download app
Facebookexpand_more
  • author-avatar
    Writer
  • chap_listContents
  • likeADD