Chapter 10روشنی کا پہلا دن

417 Words
--- ### *Chapter 10: روشنی کا پہلا دن* *Writer: Sana Qureshi* رات کے 12:17 ہو رہے تھے۔ آئشہ نے قلم رکھا۔ ہاتھ میں سیاہی لگ گئی تھی۔ "8" کے نیچے لکیر کھینچتے ہوئے ہاتھ کانپ گیا تھا۔ _"کیونکہ اب یہ زندگی میری ہے۔ صرف میری۔"_ یہ لائن لکھنے کے بعد کمرے میں عجیب خاموشی ہو گئی۔ 8 مہینے سے اس کمرے میں صرف رونے کی آواز گونجتی تھی۔ آج پہلی بار خاموشی سکون دے رہی تھی۔ وہ اٹھی۔ واش روم گئی۔ منہ دھویا۔ آئینے میں دیکھا۔ آنکھوں کے نیچے کالے دائرے۔ بال الجھے ہوئے۔ ہونٹ پھٹے ہوئے۔ لیکن آنکھوں میں ایک نئی چمک تھی۔ ڈر کی نہیں۔ فیصلے کی۔ فجر کی اذان ہوئی۔ اس نے جائے نماز بچھائی۔ سجدے میں گئی تو لفظ نہیں ملے۔ بس دل سے نکلا: _"اللہ، اگر تو نے مجھے بچا لیا ہے تو اب مجھے گرا مت دینا"_ صبح 8 بجے اٹھی۔ چائے بنائی۔ اپنے لیے۔ چینی 2 چمچ۔ پہلے وہ 1 چمچ ڈالتی تھی کیونکہ "اسے" میٹھا پسند نہیں تھا۔ آج 2 چمچ ڈالے۔ کیونکہ "اسے" پسند تھی۔ دکان کا شٹر کھولتے ہوئے دل زور سے دھڑکا۔ 8 مہینے سے وہ صرف گزارہ کر رہی تھی۔ آج پہلی بار "کام" کرنے آئی تھی۔ جھاڑو لگایا۔ ہر کونے سے مٹی نکالی۔ جیسے دل کے کونوں سے بھی مٹی نکال رہی ہو۔ بورڈ پر لکھا: _"نئے ڈیزائن۔ مناسب ریٹ۔"_ دوپہر 12 بجے پہلی گاہک آئی۔ "بیٹا میری بیٹی کی رخصتی کا جوڑا بنانا ہے۔ 3 دن ہیں۔ ہو جائے گا؟" آئشہ نے کپڑا ہاتھ میں لیا۔ 8 مہینے بعد پہلی بار اس کے ہاتھ نہیں کانپے۔ "جی آنٹی۔ ہو جائے گا۔ آپ بے فکر رہیں" 3 دن۔ 3 راتیں۔ وہ سوئی نہیں۔ مشین کی آواز، کینچی کی کتر کتر، اور اس کے دل کی دھڑکن۔ جب جوڑا مکمل ہوا تو آنٹی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ "ماشاءاللہ بیٹا۔ تم نے تو کمال کر دیا" 3500 روپے۔ اس نے گنے۔ کرایہ 2000۔ بل 800۔ 700 بچ گئے۔ 700 میں سے 500 کا نوٹ الگ کیا۔ ڈائری میں رکھا۔ اوپر لکھا: _"پہلی حلال کمائی۔ 29 نومبر"_ رات کو گھر آ کر فون نکالا۔ وہ نمبر۔ 2 سال کا ڈیٹا۔ انگوٹھا "Block" پر گیا۔ رُک گیا۔ آخر میں نام چینج کیا: "سبق"۔ اور میوٹ کر دیا۔ ڈائری کھولی۔ نئی تاریخ: 30 نومبر _"آج میں نے کسی کا انتظار نہیں کیا۔ آج میں نے خود کو چنا۔ اور یقین کرو، میں کافی ہوں"_ کھڑکی کھولی۔ ٹھنڈی ہوا آئی۔ چاند پورا تھا۔ آئشہ مسکرائی۔ پہلی بار بغیر کسی وجہ کے۔ --- *Chapter 11: پہلا امتحان* ❤️
Free reading for new users
Scan code to download app
Facebookexpand_more
  • author-avatar
    Writer
  • chap_listContents
  • likeADD