ناول:- دھند کا قیدی (ازقلم مہوش رضا)

404 Words
ناول:- دھند کا قیدی مصنفہ:- مہوش رضا 🤍 *"دھند کا قیدی" - قسط 3: برفانی صبح* ❄️ *لوکیشن: مارگلہ کیبن۔ صبح 6:03۔* کھڑکی کے شیشے پر برف جمی ہوئی تھی۔ مہرماہ کی آنکھ کھلی تو کمرہ سفید تھا۔ رات کو طوفانی برف پڑی تھی۔ مارگلہ سو گیا تھا۔ کمبل میں لپٹی وہ اٹھ بیٹھی۔ جسم پر ابھی بھی وہی گرے سویٹر تھا۔ گرم۔ اس کی خوشبو سے بھرا ہوا۔ دل عجیب سا ہلکا پھلکا ہوا۔ دبے پاؤں سیڑھیاں اتریں۔ نیچے سناٹا تھا۔ فائر بجھ چکی تھی۔ صرف راکھ تھی۔ اور کچن میں... پیٹھ تھی۔ بلیک ٹی شرٹ۔ آستینیں فولڈ۔ وہ چولہے پر کھڑا تھا۔ بال بکھرے ہوئے۔ نیند کا اثر ابھی چہرے پر تھا۔ کمرے میں پراٹھے اور ادرک والی چائے کی مہک تھی۔۔۔ مہرماہ دروازے کی اوٹ میں رک گئی۔ "جتنی دیر کھڑی رہنا ہے رہ لو۔ ناشتہ ٹھنڈا ہو رہا ہے۔" آواز آئی۔ بغیر مڑے۔ مہرماہ ہڑبڑا گئی۔ "آپ کو... کیسے پتہ؟" "تمہاری سانسیں بدل جاتی ہیں جب تم گھورتی ہو۔" وہ پلیٹ لے کر مڑا۔ نظریں ٹکرائیں۔ سرد تھیں۔ رات والی آگ نہیں۔ بس تھکاوٹ۔ اور آنکھوں کے کونے میں کچھ چھپا ہوا۔ "بیٹھو۔" ٹیبل کی طرف اشارہ ہوا۔ مہرماہ چپ چاپ بیٹھ گئی۔ سامنے گرم پراٹھا، فرائی انڈا، دھواں اٹھتی چائے۔ "آپ نے... خود بنایا؟" "زندہ رہنا سیکھنا پڑتا ہے۔ اکیلے۔" چائے کا کپ اس کے سامنے رکھ دیا گیا۔ چائے کے بھاپ میں اس کا چہرہ دھندلا گیا۔ صرف چمچ کی کھنک۔ "رات کے لیے... سوری۔" مہرماہ نے آہستہ کہا۔ "میں ڈر گئی تھی۔" کپ ٹیبل پر رکھا گیا۔ "اس لیے کیا؟" مہرماہ نے ہونٹ کاٹ لیے۔ "کچھ نہیں۔" ٹیبل پر جھکاؤ آیا۔ آواز نیچی ہو گئی۔ "مہرماہ، تمہارا یہاں ہونا... غلط ہے۔" دل بیٹھ گیا۔ "کیوں؟" "کیونکہ میں عادی نہیں ہوں۔" سچ بول دیا گیا۔ "کسی کے ہونے کا۔ کسی کی آواز کا۔" وہ رکا۔ "اور تم... تم میرے لیے خطرہ ہو۔" چائے کا کپ ہاتھ میں کانپ گیا۔ "میں چلی جاؤں گی۔ جیسے ہی راستہ کھلے۔" کھڑکی کی طرف رخ ہوا۔ باہر سفید ہی سفید تھا۔ برف نے راستہ بند کر دیا تھا۔ "2 دن۔" بغیر مڑے بولا۔ "راستہ 2 دن بند رہے گا۔" سانس رک گئی۔ "2 دن؟" "ہاں۔" وہ مڑا۔ کھڑکی کی سفید روشنی اس کے چہرے پر پڑی۔ "تو 2 دن، مہرماہ خان۔" لہجہ سخت تھا۔ "تم میرے ساتھ قید ہو۔" مہرماہ نے نظریں جھکا لیں۔ گال جل رہے تھے۔ باہر برف گر رہی تھی۔ اندر... کچھ اور پگھل رہا تھا۔ خاموشی سے۔۔
Free reading for new users
Scan code to download app
Facebookexpand_more
  • author-avatar
    Writer
  • chap_listContents
  • likeADD