bc

سنو اے پیاری بنت حوا از قلم ثانیہ خان ✍️

book_age18+
0
FOLLOW
1K
READ
like
intro-logo
Blurb

سنو اے پیاری بنت حوا !عورت کو عزت شروع سے ہی ملی ہے جب سے وہ دنیا میں آئی ہے جبکہ آدمی کو عزت کمانی پڑتی ہے، مگر عورت کی عزت اس سفید کپڑے کی طرح ہوتی ہے جس پر زرا سی مٹی لگ جائے تو وہ داغ دار ہو جاتا ہے، کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکا بھی قصور وار ہو لیکن لڑکی کو زیادہ قصور وار سمجھا جاتا ہے اس کی عزت پل بھر میں داغدار ہو جاتی ہے، زمانے سے یہ چلتا ہی آرہا ہے کہ عورت کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ مرد ہر گناہ اور الزام سے بری الزمہ ہو جاتا ہے کیونکہ وہ مرد ہے، اس کی عزت کو کچھ نہیں ہو گا نام خراب ہوگا تو لڑکی کا ہوگا!!! تو لڑکیوں ہر قدم احتیاط سے اٹھایا کرو کہیں زمانے کی یہ دھول تمہارے سفید کپڑے نہ گندے کردے پیاری بہنوں جانتی ہو ؟ الدنيا متاع الغرور کب ہوتی ہے ؟ جب آپ سے کوئی غیر محرم کہے آپکی آواز بہت خوبصورت ہے ، آپ سے میں بہت متاثر ہوا ہوں ، آپکی شخصیت بڑی کمال ہے ، اس دنیا کی منفرد ترین لڑکی ہیں ، میں نے آپ جیسی لڑکی آج تک نہیں دیکھی یہ اور اس جیسے بے شمار جملے جب آپکی سماعت میں گونجنے لگیں تو جان لیں آپ متاع الغرور کے کنارے پر پہنچ چکی ہیں پیچھے مڑ کر دیکھ لیں اور واپس آجائیں اور اپنے رب کے بہترین جملے کو سنیں اسے اطمینان والی جان ! اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل یہ کلمہ متاع الغرور کے جملوں سے کئی زیادہ طاقتور ہے اسی میں نجات ہے اچھی لڑکیاں رب کی مقرر کردہ حدود میں رہ کر خوشی محسوس کرتی ہے پیاری بہنوں ایک بات یاد رکھو کہ ہمیں اللہ کی حدود کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے، فیشن اتنا ہی لوگوں کے سامنے کروجتنا کہ تکلیف کو برداشت کر سکو فیشن کرنا ہے تو گھر میں رہ کر بھی کر سکتے ہو ، ! کیوں کہ جہنم کی آگ بہت ہی کھولتی ہوئی ہے وہ دنیا جیسی آگ نہیں ہے وہ بہت سخت ترین ہے جہاں پر کبھی بھی موت نہیں ہو گی کیونکہ روز قیامت اللہ پاک موت کو بھی موت دے دے گا دنبے کی شکل میں اس موت کو ذبح کر دیا جائے گا، پھر انسان اگر جنت میں ہے تو وہ اس میں ہمیشہ رہے گا اور وہاں پر ہر چیز ہو گی اور انسان ہمیشہ رہے گا اور خوشی اس کا مقدر ہو گی تمام دولت اس کے قدموں میں ھو گی خوبصورتی میک اپ سے نہیں ہوتی گڑیا خوبصورتی آتی ہے دل کی خوبصورتی سے جتنا آپ کا دل، اخلاق خوبصورت ہو گا اتنا ہی آپ کا چہرہ مہکے گاسنو پیاری بنت حوا ! تم خوبصورت ہو لیکن اس خوبصورتی کا تمہیں خود کو یقین دلانے کے لیے ہر وقت بن سنور کرغیر محرموں کے سامنے نہیں جانا چاہیے! ارے پیاری تم نے تو مضبوط بننا ہےکسی کی تعریف بھری باتوں میں ہر گز نہیں آنا ہے اپنی تعریف کو اپنی کمزوری مت بناؤ ورنہ اللہ نہ کرے کہ پچھتانا پڑے بعد میں لوگ بہت ظالم ہیں اور تم تو اس خوبصورت اور معصوم پھول کی کلی جیسی ہو جس کی خوشبو سب کو پسند مگر ہاتھ آنے پر لوگ اس کلی کی خوشبو سونگھ کر مسل کر رکھ دیتے ہیں سمجھدار بنو گڑیا بعض دفع ویسا ہر گز نہیں ہوتا جیسا ہم سوچتے ہیں اللہ کی رضا میں راضی رہنا سیکھو جو ہو گا اب بہتر ھو گا ان شاء اللہاے بنت حوا !تم اتنی قیمتی ہو کہ اللہ نے تمھارے لیے قرآن پاک میں ایک سورۃ " سورة النساء " نازل فرمائی جس میں اللہ نے تمھارے حقوق ہر لحاظ سے (ماں، بہن، بیوی، بیٹی اور باقی رشتے بھی) واضح کردیے۔ اس لیے تم اپنے آپ کی اپنے ایمان کی، اپنی حیاء کی فکر کرو ایسا نہ ہو بعد میں پچھتانا پڑے۔اگر کوئی مرد آپ سے واقعی محبت کرتا ہو گا تو وہ آپ سے نکاح کر کے آپ کو اپنی عزت بنائے گا اور آپ کو کبھی ایسی بات پہ مجبور نہیں کرے گاجس سے آپ پہ کوئی انگلی اٹھا سکےعورت کو اللہ تبارک و تعالٰی نے مرد پر تین مقامات پر زیادہ فضیلت عطا فرمائی ہے1:الله رب العزت ہر چیز کا خالق ہے، لیکن اپنی مخلوق میں سے تخلیق کا وصف اس نے صرف عورت کو عطا کیا ہے 2: اللہ نے اپنی محبت کوصرف ماں کی محبت سے تشبیہ دی ہے .3: میرا رب خود پردے میں ہے، لیکن اپنی ساری مخلوق میں سے اس نے صرف اپنی بندیوںکو پردے میں رہنے کا حکم دیا ہے ۔عورت ہونا اور باحجاب ہونا اس رب کا بہت بڑا احسان ہے اسکا شکر ادا کیجئے ۔اسلام میں عورت کا با حجاب ھونا کیوں ضروری ہے اور نامحرم سے ہاتھ کیوں نہیں ملا سکتی ؟؟ایک انگریز نے عالم دین سے سوال کیا: اسلام میں کیوں مرد اور عورت جو نامحرم ہیں ان کا ہاتھ ملانا حرام ہے؟عالم دین نے جواب دیا:کیا تم ملکہ الزبتھ (ملکہ برطانیہ سے ہاتھ ملا سکتے ہو؟اس انگریز مرد نے کہا:یقینا ایسا نہیں ہے، کیونکہ فقط محدود اور خاص لوگ ہیںجو ملکہ الزبتھ سے ہاتھ ملا سکتے ہیں. عالم دین نے کہا ہماری عورتیں بھی ملکہ کی طرح ہیں اورجو ملکہ ہوں تو بیگانے مردوں سے ہاتھ نہیں ملاتیں.پھر اس انگریز نے سوال کیا: کیوں مسلمان عورتیں اپنے بالوں اور اپنے بدن کو چھپاتیہیں اور حجاب کی پابند ہوتی ہیں؟ اس عالم دین نے تبسم فرمایا اور دو ٹافیاں لیں، ایک ٹافی کو کھولا اور دوسری کو نہیں کھولا ویسے رہنے دیا ، پھربعد میں دونوں کو مٹی میں ملایا اور اسی انگریز کو کہا: اگر میں آپ سے کہوں کہ ان دو ٹافیوں میں سے ایک اٹھاؤتو آپ کس کو اٹھائیں گے؟اس انگریز مرد نے کہا:ظاہر سی بات ہے میں اسی ٹافی کو اٹھاؤں گا جو لپٹیہوئی ہے اور مٹی میں آلودہ نہیں ہے.عالم دین نے جواب دیا یہ دلیل ہے کہ ہماری عورتیں کیوںحجاب کرتی ہیںدوپٹہ لڑکی کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے زلفیں چاہے کتنی حسین کیوں نہ ہوں لیکن جو تعظیم سر پر دوپٹہ کرواسکتا ہے وہ حسین زلفیں نہیں کرواسکتی"تجھے سجنے کی ضرورت نہیں۔ اے بنت حوا تجھ پہ سجتی ہے حیا زیور کی طرح" سنو اے پیاری بنت حوا ! ہم کسی کے لئے ہمیشہ خاص نہیں رہ سکتےہم لوگوں کے لئے تب تک خاص رہتے ہیںجب تک وہ ہمیں مکمل جان نہیں لیتے ہمیں مکمل جان لینے کے بعد انکا تجسس ختم ہو جاتا ھے جہاں تجس ختم ہو جاتا ہےوہاں ان کا کھیل ختم ہو جاتا ھے لوگ بس ہمارے دل سے کھیلنے آتے ہیںجتنا کھیل سکتے ہیں کھلتے ہیں جہاں دل بھر جاتا ہے وہاں منہ موڑ لیتے ہیںاور پھر ساتھ دینا چھوڑ دیتے

editor-pick
Dreame-Editor's pick

bc

30 Days to Freedom: Abandoned Luna is Secret Shadow King

read
312.5K
bc

Too Late for Regret

read
299.2K
bc

Just One Kiss, before divorcing me

read
1.7M
bc

Alpha's Regret: the Luna is Secret Heiress!

read
1.3M
bc

The Warrior's Broken Mate

read
139.1K
bc

The Lost Pack

read
418.3K
bc

Revenge, served in a black dress

read
150.2K

Scan code to download app

download_iosApp Store
google icon
Google Play
Facebook