غزالہ روحی انزال ملک ارسلان ملک
عشق حیات
رائیٹر
آمنہ بلقیس
ایپیسوڈ 1
قسط پہلی
یہ منظر ہے کراچی کے سب سے زیادہ ٹریفک ذدہ روڈ تارکول روڈ کا جہاں دو نوجوان ہیوی بائیک کے ساتھ تیز رفتاری میں آگے بڑھ رہے تھے ۔دونوں کی کوشش ایک دوسرے سے آگے پہنچنے کی تھی ۔سبز ہیلمٹ والا نیلے ہیلمٹ والے سے آگےپہنچنے کے چکر میں تھا ۔جبکہ نیلے ہیلمٹ والا اسے آگے نکلنے نہیں دے رہا تھا ۔۔
ریس شروع ہوۓ آدھا گھنٹہ ہوچکا تھا ۔ جب دونوں ریسر اپنی مقررہ منزل تک پہنچنے کے بعد واپس اپنی اسی منزل تک پہنچنے کے لیے مڑے جہاں سے ان کی ریس شروع ہوئی تھی ۔جبکہ واپسی پر مقابلہ پھر سے شروع ہوچکا تھا ۔جبکہ سبز ہیلمٹ والا اب بھی نیلے ہیلمٹ والے سے آگے نکلنے کے چکر میں تھا ۔ جبکہ نیلے ہیلمٹ والا اب بھی سبز ہیلمٹ والے کو آگے نکلنے نہیں دے رہا تھا ۔جب ریس ختم ہوئی تو نیلے ہیلمٹ والا جیت چکا تھا ۔۔۔۔
خیر اسے تو جیتنا ہے تھا کیوں کے أس نے ہارنہ کبھی سیکھا ہی نہیں تھا ۔۔۔۔
اس کے دو ہی اصول تھے ۔پہلا یا تو محنت سے جیت حاصل کرو ۔ دوسرا یا پھر چیٹینگ کرنے والے کےحلق سے اپنی جیت نکال لو ۔۔
جب نیلے ہیلمٹ والے نے اپنا ہیلمٹ اتارا تو سب کی سب اسے آنکھیں پھاڑے اور ساکت ہوکر دیکھنے لگے ۔کیوں کہ وہ ایک بہت ہی خوبصورت نوجوان تھا ۔
جس کے کھڑے مغرور مگر خوبصورت نین نقش سبز آنکھیں ڈارک براؤن بال جو دور سے کالے رنگ کی بھی جھلک دیتے تھے ۔
سرخ اور سفید رنگت اوپر سے اس کی مغرور انہ چال ۔وہ خوبصورتیمیں اپنی مثال آپ تھا ۔ اگر کہاجاتا کہ وہ مغرور انسان حسن کا دیوتا ہے تو غلط تو نہیں کہا جاتا ۔۔
جبکہ وہ سبز ہیلمٹ والا درمیانی شکل اور درمیانے نین نقش کا تھا ۔ مگر اس کی آنکھیں بہت خوبصورت تھیں ان آنکھوں کا رنگ سرمئی تھا ۔۔
جبکہ وہ سبز آنکھوں والا اکڑو مغرور نوجوان پر سنیلیٹی سے بزنس مین لگتا تھا ۔
ہاں وہ ایک بزنس مین تھا کوئی چھوٹا موٹا بزنس مین نہیں بلکہ ایک مشہور بزنس ٹائیکون تھا ۔جس کی عمر تقریباً بتیس (32) کے قریب قریب لگتی تھی ۔وہ مغرور بزنس ٹائیکون انزال ملک تھا ۔۔۔۔
جو کہ آج اپنے دوست کے بہت زیادہ اسرار کرنے پر ناجانے کتنے ماہ بعد آج ریس میں حصہ لے کر جیت بھی چکا تھا ۔۔۔۔
اے ہیلو انس برو congratulation جب کہ وہ ابھی اپنی ہیوی بائیک سے اترا ہی تھا کہ ایک نوجوان اس کے پاس آیا اور اسے cangrate کیا ۔وہ نوجوان انزال کا بچپن کا دوست تھا۔جس کا نام ارسلان تھا۔
ارسلان بھی ایک خوبصورت نوجوان تھا ۔
مگر انزال جتنا نہیں وہ نوجوان بھی انزال کا ہم عمر ہی لگتا تھا۔۔۔۔